ڈاکوؤں نے ڈولفن اہلکاروں پر گولیاں چلادیں

 ڈاکوؤں نے ڈولفن اہلکاروں پر گولیاں چلادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں پر دو مبینہ ڈاکوؤں نےفائرنگ کردی،  ڈولفن اہلکاروں نے اپلایئڈ فار موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں نے اپلایئڈ فار موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ  کیا جس پر ڈولفن اہلکاروں کو دیکھ کر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نواز نامی ڈولفن اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ڈولفن ا ہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تاہم ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ زخمی ڈولفن اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل کو قبضہ میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا.

شہر میں جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں بے گناہ افراد بھی قانون کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں،عوامی تحفظ کے لئے بنائے سکیورٹی ادارے دن رات شہریوں کی مال وجان کی حفاظت کے لئے الرٹ ہیں مگر کچھ ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جہاں ملزمان کے کواحقین ان کے اداروں کے خلاف محاذ آرائی کررہے ہیں۔ 

گزشتہ ماہ لاہورکے علاقہ لیاقت میں ملزمان نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، خاتون نے موقع پا کر پولیس  کو کال کی جس پر ڈولفن اہلکار مدد  کے لئے پہنچے،ملزمان نے جیسے ہی  ڈولفن ٹیم کو دیکھا تو فائرنگ شروع کردی، باہمی تبادلہ میں ایک ملزم کے مرنے کی تصدیق ہوئی تھی،رکشہ سوار خاتون کو 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

وقوعہ کے بعد قتل ہونے والے ملزم کے ورثا کا کہناتھا کہ ان کا بیٹا بے قصور تھا،ناحق قتل کیاگیا ہمیں انصاف دلایا جائے، نوجوان کی ہلاکت میں ملوث چاروں ڈولفن اہلکاروں کو کلوز ٹو ہیڈ کوارٹر کردیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے مقتول کے والد کے بیان کو بھی مقدمہ کا حصہ بنانے پر واقعہ میں ملوث چاروں اہلکاروں کو کلوز ٹو ہیڈ کوارٹر کردیا گیا ہے ۔

کلوز ہونے والے اہلکاروں میں اعظم،نعمان،مبشر اور ثاقب ہیں۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے مگر دوسری جانب ڈولفن اہلکاروں کو نہ گرفتار کیا گیا اور نہ ہی شامل تفتیش کیا جا سکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer