تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل ایک اور اہم فیصلہ

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل ایک اور اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھلنے سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا،سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے سے قبل انتظامات کو سو فیصد حتمی شکل دے دی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنےسکولوں میں ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا۔اتھارٹی نے صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کے مطابق لاہور کے سکولوں میں ڈینگی اور کورونا کے حوالے سےہفتہ صفائی منایا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ 18 جنوری سے ہائی سکول کھولنے سے قبل انتظامات سو فیصد مکمل کرلیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کے بعد  پنجاب یونیورسٹی، یو ای ٹی، جی سی یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آن لائن کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے،حکومتی ہدایات اور کورونا ایس او پیز کے مدنظر تمام سرکاری جامعات یکم فروری سے آن کیمپس کلاسز کا آغاز کر یں گے گے، تمام یونیورسٹیوں کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

 تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف موسم سرما کی تعطیلات پر تھا، انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer