الحمرا آرٹ سینٹر کے جنگلوں میں کرنٹ آگیا

 الحمرا آرٹ سینٹر کے جنگلوں میں کرنٹ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)بارش کی وجہ سے مال روڈ کی سٹریٹ لائٹس کا کرنٹ الحمراآرٹ سینٹر کے مرکزی گیٹ اور جنگلے میں آگیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا جبکہ الحمراانتظامیہ کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکاروں کو مطلع کردیاہے۔
حالیہ بارش کی وجہ سے مال روڈ پر واقع الحمراآرٹ سینٹر مال کے مرکزی گیٹ میں کرنٹ آگیا جس کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے الحمراانتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال روڈ کی روڈ لائٹس جب آن ہوتی ہیں تو کرنٹ دروازے اور جنگلے میں آجاتا ہے جس پر متعلقہ محکموں کو مطلع کردیاگیا ہے۔

کرنٹ آنے کی وجہ سے سکیورٹی گیٹ پر تعینات سکیورٹی ملازمین کو دروازہ کھولنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ پانچ روز قبل بھی ہونے والی بارش کی وجہ سے کرنٹ آگیا تھا جسے واپڈا اہلکاروں نے دور کیا لیکن اب دوبارہ پیر کے روز ہونے والی بارش کی وجہ سے دوبارہ کرنٹ آگیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer