حکومت مخالف جے یو آئی (ف) کا ایک اور بڑا اعلان

حکومت مخالف جے یو آئی (ف) کا ایک اور بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان ) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف ایک اور تحریک شروع کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت کے خلاف ایک اور تحریک شروع کا فیصلہ کرلیا، مولانا فضل الرحمان لاہور کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف جلسوں کا انعقاد کریںگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف جلسوں کا انعقاد کریں گے، جے یو آئی جلسوں کا آغاز پنجاب کے دل لاہور سے کرے گی، مولانا فضل الرحمن کی جے یو آئی پنجاب کے رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔

جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ اور شوری کا اہم اجلاس بھی 16 جنوری کو راولپنڈی میں طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں جلسوں کی تاریخوں پر مشاورت ہوگی، مولانا فضل الرحمان جلد لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔