لاہور ایئرپورٹ پر خاتون سے نائن ایم ایم پسٹل کی گولیاں بر آمد

لاہور ایئرپورٹ پر خاتون سے نائن ایم ایم پسٹل کی گولیاں بر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، جدہ جانے والی خاتون سے نائن ایم ایم پسٹل کی 7 گولیاں برآمد کر لی۔ 
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر خاتون نجی ایئرلائن کی پرواز 3737 کے ذریعے جدہ جا رہی تھی۔ کاؤنٹر پر چیکنگ کی گئی تو بیگ سے گولیاں برآمد ہوئیں۔ خاتون نے مؤقف دیا کہ بیگ غلطی سے میرے پاس آیا یہ میرے بھائی کا بیگ ہے، بھائی کے پاس پسٹل کا لائسنس بھی موجود ہے۔ حکام نے خاتون سے تحریری معافی  نامہ لکھوا کر سفرکرنے کی اجازت دیدی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔