نوجوان سڑکوں پر موت کا کھیل کھیلنے لگے

نوجوان سڑکوں پر موت کا کھیل کھیلنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) قانون کا ڈر نہ اپنی جان کی فکر،گلبرگ کی سڑکوں پر نوجوان موت کا کھیل کھیلنے لگے،نوجوانوں کی ون ویلنگ نے ان کی اپنی جان اور دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔
گلبرگ کی سڑکوں پر نوجوانوں کو روکنے کیلئے کوئی پولیس اہلکار موجود ہے نہ کوئی ٹریفک وارڈن ، نوجوان سائیکل کو موٹر سائیکل کا انجن لگا کر کرتب دکھاتا رہا، کوئی روکنے نہ آیا ، شہر میں ون ویلنگ کے باعث اس سے پہلے کئی قیمتیں جانیں ضائع ہو چکی ہیں ، نوجوان ایسے کرتب سے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔