سٹی 42: راولپنڈی مورگاہ کے علاقے کال ٹیکس روڈ پرپارکنگ میں کھڑے 21 ہزار لیٹر کےآئل ٹینکر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔
ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ کال ٹیکس روڈ تھانہ مورگاہ کے قریب آئل ٹینکرز میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ائل ٹینکر میں شارٹ سرکٹ کے آ گ لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور اٹک آئل کمپنی کے فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔