ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا کراچی میں ہونیوالے المناک ٹریفک حادثے پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا کراچی میں ہونیوالے المناک ٹریفک حادثے پر اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ہونے والے المناک ٹریفک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور انہیں طبی امداد  فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

 پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے المناک ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے آئندہ اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لئے موثر اقدامات کا  مطالبہ بھی کیا ہے۔