کامران خان: کوہاٹ بڑی تباہی سے بچ گیا ،بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔
کوہاٹ پنڈی روڈ پر مشکوک گاڑی کی اطلاع پربم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا ۔جس کے بعد پولیس نے پنڈی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ، دورانِ چیکنگ گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔
دوسری جانب دہشتگرد بارودی مواد سے بھری گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس اور سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔