ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کی آمد سے قبل کھجور  کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

رمضان کی آمد سے قبل کھجور  کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رمضان المبارک کی آمد میں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور مارکیٹ میں درجہ اول عجوہ اور درآمدی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایرانی کھجور 400 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ سعودی کھجور کی قیمت 3000 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب مقامی سندھی کھجور 150 سے 200 روپے فی کلو دستیاب ہے، جو نسبتاً سستی سمجھی جا رہی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹیکسز اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے باعث کھجور کی قیمتیں بڑھی ہیں، جبکہ طلب میں اضافے نے بھی نرخوں کو متاثر کیا ہے۔