ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک تعینات افسران  کیلئے اہم خبر،  والدین کے علاج  کیلئے نئی پالیسی نافذ

بیرون ملک تعینات افسران  کیلئے اہم خبر،  والدین کے علاج  کیلئے نئی پالیسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :حکومت نے بیرون ملک تعینات افسران کے والدین کے علاج کے قواعد میں ترمیم کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری خرچ پر والدین کو عام علاج کی سہولت بدستور حاصل رہے گی، ایک ہزار ڈالر سے زائد خصوصی علاج کا خرچ پہلے افسرخود ادا کرے گا۔

خصوصی اور سرجری جیسے علاج پر پہلے ادائیگی بعد میں ری ایمبرسمنٹ ہوگی، فی اسٹیشن والدین کے علاج پر  حکومت کی حد 15 ہزار ڈالرمقرر، زائد خرچ متعلقہ افسر برداشت کرے گا۔ ہنگامی صورت کےعلاوہ پیشگی اجازت کے بغیر رقم واپس نہیں ملے گی۔