ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو نے اہم پیشگوئی کر دی

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بلال نیازی)رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا،سپارکو  نے اہم پیشگوئی کر دی۔

 رمضان المبارک 1447ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا روشن امکان ہے۔

 ترجمان سپارکو کے مطابق  17 فروری 2026 کو شام پانچ بجکر 1 منٹ پر چاند پیدا ہو گا،18 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔

 ترجمان نے بتایا کہساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان دورانیہ تقریبا 59 منٹ متوقع ہے۔

 فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 18 فروری کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے،حتمی اعلان ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔