ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل جیل اور زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،انہوں نے بیرکس کا معائنہ کیااورتعمیراتی کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیشِ نظر بہت ضروری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے پولیس تربیت کا معیار مزید بلند ہوگا، ہاسٹل کی تکمیل سے پولیس افسران کو بہترین رہائشی سہولتیں مہیا کی جا سکیں گی۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا اور کئی سال تعطل کا شکار رہا، جیل منصوبے کے فیز ون کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا،ماڈل جیل میں2 حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں،15 برس سے زیر التوا اسلام آباد جیل کا منصوبہ صرف ایک برس میں تکمیل کے قریب ہے،منصوبے پر 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیاہے اور2ماہ بعد فنکشنل کردیاجائےگا۔
وزیر داخلہ نے انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کے لیے زیر تعمیر ہاسٹل کے ماڈل روم کا معائنہ کیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصررضوی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔