ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:صحافی کالونی کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم، ڈرائیور زخمی

 لاہور:صحافی کالونی کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم، ڈرائیور زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صحافی کالونی کے قریب کار اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ کینال روڈ سے یوٹرن لیتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا، جس کے باعث رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صحافی کالونی کے سامنے کینال پر واقع پل خطرناک بن چکا ہے۔ شہریوں کے مطابق پل سے ٹرن لیتے وقت دوسری جانب سے آنے والی ٹریفک بالکل نظر نہیں آتی، جس کے باعث آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔

مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔