ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے دو ایس ایچ اوز معطل

لاہور کے دو ایس ایچ اوز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کرپشن ثابت ہونے پر لاہور کے دو ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او فیصل کامران رائے سلیمان اکبر اور ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد سجاد کو معطل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاون رائے سلیمان اکبر نے کال سنٹر پر ریڈ کیا اور 9 لاکھ رشوت لے کر چھوڑ دیا ، جبکہ ایس ایچ او ڈیفنس اے نے منشیات فروشوں سے بھاری رشوت لے کر چھوڑا۔ 

شکایات موصول ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نے انکوائری کی ، انکوائری میں دنوں ایس ایچ اوز قصور وار پائے گئے ، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے دنوں کو اہلکاروں کو سمیت معطل کر دیا۔

دنوں ایس ایچ اوز اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔