ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاک ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ترک صدر سے برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی ان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے نئے منازل طےکئے ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے ترک سرمایہ کاروں کو ہر سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے آزادی کیلئے جدوجہد کی تو ترکیہ نے بھی بےپناہ مدد کی, ترک صدر نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کےحل کیلئے آواز اٹھائی۔