عرفان ملک: ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس کےملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے اے ایس آئی شاہد پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پنجاب پولیس کے آئی جی کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود کی۔ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جنہوں نے واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو کر روپوش ہو گئے تھے۔
ملزمان کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا اور انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور اس نوعیت کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔