ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی: سفاک باپ کی 4 بچوں کو قتل کر نے کے بعد خودکشی

صوابی: سفاک باپ کی 4 بچوں کو قتل کر نے کے بعد خودکشی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، مقتولین بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے شناخت ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب سرگودھا میں ڈیرے پر سوئے 28 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، 55 شمالی کا رہائشی فرخ عباس ڈیرے پر سو رہا تھا کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔