اہم مشاورتی بیٹھک؛ مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کا باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی  : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات ہوئی۔ 

وفد کی قیادت ایم کیوایم کے کنویننر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار ، مصطفی کمال بھی وفد میں شامل تھے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان ملاقات میں موجود تھے۔ 

ملاقات میں قائدین نے سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی۔ دونوں جماعتوں نے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔ شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔