ہم چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

 ہم چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے،عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا جو چوری کیا گیا ۔
 پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹوں پر ہم جیت چکے ہیں ،چھوٹی جماعتوں سے ملکر حکومت بنائیں گے ،وزیراعظم ،اسپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی اسپیکر کے نام بھی جلد فائنل ہوجائیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے الیکشن کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، سیاسی فیصلوں کیلئے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا قوم جاگ چکی،بڑا مینڈیٹ ملا ہے، انہوں نے کہا جمہوریت کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے۔