کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے لیکن ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا : مصدق ملک

 کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے لیکن ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا : مصدق ملک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہےکہ کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے لیکن ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا اس بات کا افسوس ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح مینڈیٹ نہیں ملا، خواہش اور کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے لیکن ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا، اس بات کا افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توقعات سے بہت کم نشستیں ملیں، سروے بتا رہے تھے  کہ 85 اور 100 کے قریب نشستیں ہوں گی، جتنے سروے ہو رہے تھے، ان میں ان کی نشستیں کم آئیں۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں اپنی شکست کا اعتراف کرناچاہیے۔لیگی رہنما نے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن ہواتو ہم سے نشان لے لیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کسی اور پارٹی کو جوائن کرلیں لیکن کوئی نہیں گیا۔

Ansa Awais

Content Writer