بلوچ طلباء کی عدم بازیابی: نگراں وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب

بلوچ طلباء کی عدم بازیابی: نگراں وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر 19 فروری کو ںگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

دوران سماعت، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے۔

 جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا، سزائے موت ہونی چاہیے اور ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہیے۔ نگراں وزیراعظم پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں اور خود پیش ہو کر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کو 19 فروری کی صبح طلب کرلیا۔

Ansa Awais

Content Writer