مالی فراڈ کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور

مالی فراڈ کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

سول عدالت کے جج ڈاکٹر سہیل نے مالی فراڈ کے کیس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

  واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فواد چوہدری وفاقی وزیر رہے ہیں، سابق وزیر پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔

Ansa Awais

Content Writer