راولپنڈی میں دوہرا قتل،مقتول سیاستدان چوہدری عدنان کا ڈرائیور بھی جاں بحق

 راولپنڈی میں دوہرا قتل،مقتول سیاستدان چوہدری عدنان کا ڈرائیور بھی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا آزاد امیدوار چودھری عدنان کا ڈرائیور بھی زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (سول ہسپتال) میں ڈاکٹروں نے مقتول سیاستدان چوہدری عدنان کے زخمی حالت میں لائے گئے ڈرائیور زاہد حفیظ کے جانبر نہ ہو سکنے کی  تصدیق کر دی۔
 راولپنڈی میں تھانہ سول لائنز کے علاقہ جھنڈا چیچی میں آزاد امیدوار چوہدری عدنان پر سڑک پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ موقعپر جاں بحق ہو گئے اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو سول  ہسپتال لے جایا گیا۔   ڈرائیور زاہد حفیظ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا،مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نےایس پی پوٹھوہار کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
پولیس کا شبہ ہے کہ  دوہرے قتل کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ  ہو سکتا ہے، چودھری عدنان نے حالیہ الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت میں لڑا تھا۔