پاکستانی نوجوان موٹر سائیکل پر مدینہ منورہ پہنچ گیا، پاکستانی زائر بدرشاہ کا خراج تحسین

The Pakistani youth reached Medina on a motorcycle along with 21 friends
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عاشق رسولؐ پاکستانی نوجوان 21 دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مدینہ منورہ پہنچ گیا،پاکستانی زائر بدرشاہ کا خراج تحسین ۔

پاکستانی نوجوان کے سفر کی خوبصورت داستان یہ ہے کہ جہانگیر نے 21 روز قبل اپنے 21 دوستوں کے ہمراہ مدینہ منورہ کا سفر اختیار کیااور سفر کی تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے 21 رجب کو مدینہ منورہ پہنچے۔

 اس موقع پر پاکستانی زائر بدر شاہ نے عاشقان رسولؐ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستانی عوام کی طرف سے انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کرتا ہوں کیونکہ پوری دنیا میں 21 توپوں کی سلامی خوشی کے اظہار میں دی جاتی ہے، بدر شاہ کاکہناتھا کہ ہر مسلمان کی منزل مدینہ ہے،آج یہ اپنی منزل مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer