شہباز شریف چودھری برادران سے ملاقات کی بجائے کہاں پہنچے؟

شہباز شریف چودھری برادران سے ملاقات کی بجائے کہاں پہنچے؟
کیپشن: Shehbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی سےملاقات کا معاملہ، ملاقات سےقبل شہبازشریف نے سینئر پارٹی رہنمائوں خواجہ سعدرفیق،سردارایازصادق،راناتنویر اورعطااللہ تارڑ سے مشاور ت بھی کی۔

 صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے چودھری برادران سے ملاقات سےقبل ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنمائوں سےملاقات کےحوالےسےمشاورت کی ۔سینئر پارٹی رہنمائوں نے چودھری برادران سے ملاقات کےلئے مختلف تجاویز دیں۔

پارٹی رہنمائوں کاکہناہےکہ اس ملاقات کا مقصد سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی طبیعت دریافت کرنا ہے تاہم سیاسی حالات و دیگر پر امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف 14 سال بعد آج چودھری ہاؤس جائیں گے جہاں وہ  چودھری برادران سےملاقات کرے گے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران  سے حمایت کے حصول کے لئے ملاقات کررہے ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer