سبزہ زار،خوفناک حادثہ، لوڈر ٹرک الٹ گیا

Fotage of the truck
کیپشن: Fotage of the truck
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد قیوم)سبزہ زار میں سڑک پر گہرا گڑھا ہونے کے باعث لوڈر ٹرک الٹ گیا ،ٹرک پر لوڈ سارا سامان سڑک پر گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹرک الٹنے سے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا، ناقص میٹریل استعمال کرنے کے باعث سڑک میں شگاف پڑ گیا۔ ٹرک الٹنے کے باعث ٹریفک جام رہی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 حادثے کے فوری بعد ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس کا کہناہے کہ کچھ دیر میں ٹرک کو لوڈر کے ذریعے سڑک سے ہٹا لیا جاۓ گا۔