ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ڈاکو بے قابو ہو گئے

شہر میں ڈاکو بے قابو ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شہر میں ڈاکووں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری، چوہنگ اور کوٹ لکھپت میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔

کوٹ لکھپت میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری امجد کو زخمی کر دیا گیا، ڈاکوؤں نے شہری امجد سے دو موبائل اور پچیس ہزار لوٹے اور مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے شہری کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔ چوہنگ میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو  زخمی کر دیا۔

ایڈن گول چکر کے قریب جنید کو فائر مار کر زخمی کیا گیا۔ ڈاکو دو موبائل اور پانچ ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے روایتی کارروائی شروع کر دی ہے۔