ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات پرحوثی باغیوں کی جانب سےبراہ راست حملوں کے بعد امریکا نے اپنےجدید ترین ایف 22 طیارے ابو ظہبی پہنچادیئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ففتھ جنریشن کے جدید ترین ایف 22 طیارے ابو ظہبی کے الظفرہ ایئر بیس پر پہنچادیئے ہیں۔ الظفرہ ایئر بیس پر پہلے ہی سے کم و بیش 2 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔امریکی فضائیہ کاکہنا ہے کہ ایف 22 جنگی طیاروں کی تعیناتی خطے میں امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔ تاہم امریکی فضائیہ نے یو اے ای پنچائے گئے جنگی طیاروں کی تعداد نہیں بتائی لیکن امریکی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تصویر میں الظفرہ ایئر بیس پر کم از کم 6 ایف 22 طیارے دیکھے جاسکتے ہیں۔
American officials declined to say how many F-22s deployed or the number of airmen supporting the aircraft, citing operational security. However, they identified the unit involved as the 1st Fighter Wing, located at Joint Base Langley-Eustis in Virginia.https://t.co/LIN1YuiGIA
— Stars and Stripes (@starsandstripes) February 13, 2022
حالیہ چند ہفتوں کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کو اپنے میزائل اور ڈرونز کے ذریعے اہم تنصیبات کا نشانہ بنایا ہے۔چند روز قبل حوثی باغیوں کے ابو ظہبی پر میزائل اور ڈرون حملے میں ایک پاکستانی اور 2 بھارتی کارکن ہلاک ہوئے تھے۔ حوثی باغیوں کے ان حملوں کے بعد سعودی عرب کی سربراہی میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی اتحاد نے اپنی کارروائیوں تیز کردی تھیں۔
Several US F-22 fighter jets have arrived at an airbase in the United Arab Emirates (UAE).
— WION (@WIONews) February 13, 2022
This comes in after a series of attacks in Abu Dhabi by Houthi fighters in Yemen, the US Air force said.https://t.co/X6k9m4O7oc