راوی کنارے نیاشہر بنانےکا منصوبہ،کمپنیوں کا انتخاب کرلیاگیا

راوی کنارے نیاشہر بنانےکا منصوبہ،کمپنیوں کا انتخاب کرلیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)لاہور راوی اربن ڈویلپمنٹ کے لیے ابتدائی تعمیراتی کام اور ڈیزائنگ کے لیے دو اہم تعمیراتی کمپنیوں کا انتخاب کرلیاگیا ۔ایف ڈبلیو اور این ایل سی کو ابتدائی تعمیراتی کام دینے کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈ منظور کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں راوی کنارے نئے شہر کو آباد کرنے کےمنصوبے میں پیشرفت ہوئی، راوی اربن ڈویلپمنٹ کے لیے ابتدائی تعمیراتی کام اور ڈیزائنگ دو کمپنیوں کا انتخاب کیاگیا،ایف ڈبلیو اور این ایل سی کو ابتدائی تعمیراتی کام دیا جائے گا۔دونوں کمپنیوں کو ابتدائی کام کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈ دئیے جائیں گے ۔ایف ڈبلیو او اور این ایل سی دریائے راوی اور پلوں کی تعمیر کا پلان تیار کرےگا ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف ڈبلیو او کیساتھ "ایل او آئی " کے معاہدے کے تحت یہ تعمیراتی کام سونپا جارہا ہے۔دونوں کمپنیاں مشترکہ طور راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا ابتدائی تعمیراتی کام کریں گیں ۔سب سے پہلے دریائے راوی کے کناروں پر پختہ دیواروں کی تعمیر ہوگی جبکہ نئے پلوں کی تعمیر پر ڈیزائنگ بھی کی جائے گی۔پنجاب حکومت نے فنڈ کے اجرا کی منظوری بھی دے دی ہے۔

واضح رہے  ریور راوی اربن سٹی منصوبے میں انٹرنیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی بڑھنے لگی، چین کے بعد ترکی اور عرب عمارات کی کمپنیوں نے بھی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

نجی کمپنیوں نے راوی ریور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایکسپریشن آف انٹرسٹ جمع کروا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی اور عرب عمارات کی کمپنیاں راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ میں ٹیکنیکل، مکینیکل اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ اس سے قبل چائنہ روڈ اینڈ برجنگ کمپنی اور گیزہوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھا چکے ہیں۔

 چینی کمپنیوں نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے ایکسپریشن آف انٹرسٹ جمع کروائے تھے، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی تمام بین الاقوامی کمپنیوں کو انٹرنیشنل قوانین کے تحت پراجیکٹ ایوارڈ کرے گی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer