لاہور میں دھند نے راستے دھندلا دیئے، موٹروے بند

لاہور میں دھند نے راستے دھندلا دیئے، موٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  باغوں کے شہر لاہور کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو  ہر قسم کی ٹریفک کیلئے  بند کردیا گیا، جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا,محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔

لاہور میں صبح کے وقت دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، شدید دھند کے باعث   موٹروے کو  ایم تھری لاہورسے عبدالحکیم  تک   ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیاجبکہ ائیرپورٹ کے اطراف میں دھندسے رن وے پر حد نگاہ   کم ہونے سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا،  شہر کے خارجی و داخلی راستے بھی دھندلے پڑ گئے ، لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نےشہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہرمیں کم سےکم درجہ حرارت10 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،  ہوامیں نمی کا تناسب 99 فیصد ہے،  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer