حج پالیسی 2019 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حج پالیسی 2019 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: City42 - Hajj Policy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) حکومت کی حج پالیسی 2019 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواستگزار نے حج پر ختم کی جانیوالی سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حج پالیسی کیخلاف  درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نئی پالیسی کے تحت سرکاری حج کی فیس 2 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 56 ہزار کر دی گئی ہے، حکومت نے غریب عازمین حج کو دی جانیوالی سبسڈی ختم کردی، جس سےحج 65 فیصد تک مہنگا ہوگیا۔ حج فیس میں اضافہ غیرقانونی طور پر منافع کمانے کیلئے کیا گیا۔ پرائیویٹ حج آپریٹر پونے چار لاکھ میں حج کروا رہے ہیں جو حکومت سے سستا ہے۔

 درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت حج پالیسی 2019 کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں عدالت سے حکومت کو حج پر سبسڈی دینے اور اس حوالے سے نئی پالیسی پیش کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer