ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ

لاہور ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: لاہور ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے مجموعی انتظامات کیسے ہیں۔ جائزہ لینے کے لیئے مشترکہ ٹیم نے مرکزی رن وے سمیت مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاک فوج، پاک فضائیہ، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف کی مشترکہ ٹیموں نے سکیورٹی صورتحال کا مجموعی جائزہ لینے کے لیئے مختلف حصوں کا معائنہ مکمل کیا۔

 اس موقع پر مشترکہ سکیورٹی ٹیم نے رن وے اور اطراف میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے سمیت دیگر اھم حصوں کا بھی خصوصی معائنہ کیا۔

 اس دوران ایئرپورٹ منیجر اختر مرزا کی جانب سے موقع پر موجود تمام اداروں کو سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس کے بعد ٹیم نے مشترکہ رپورٹ مرتب کر کے اپنے اپنے محکموں کو بھجوائی۔