ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں کو خوشحال بنائیں گے: شہباز شریف

پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں کو خوشحال بنائیں گے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)  پنجاب حکومت ،پی اینڈڈی کےاشتراک سے2روزہ پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ فورم کاآغاز، ہیلتھ ایجوکیشن،پاپولیشن پلاننگ کےحوالےسےمختلف امور زیرغور لائے جائینگے، 2روزہ ہیومن ڈیویلپمنٹ فورم کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکیا، منسٹر پی اینڈ ڈی ملک ندیم کامران،چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پی اینڈ ڈی کے اشتراک سے 2روزہ پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ فورم کا آغاز کر دی,  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک افرادی قوت مضبوط کئے بغیرترقی نہیں کرسکتا، ہمیں تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر پر توجہ دینا ہوگا، پروفیشنل ٹرانسپرنسی گڈ گورننس کی بہتری مثال ہوتی ہے، ہم شہروں کیساتھ دیہاتوں کوبھی صاف پانی فراہمی کیلئےکوشاں ہیں، پنجاب سمیت ملک کےدیگرصوبوں کوبھی خوشحال بنائیں گے۔

اس موقع پر ممبرہیلتھ ڈاکٹرشبانہ حیدر،چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہدسعید سمیت، وزیرتعلیم رانا مشہود،وزیر ماحولیات،ڈبلیو ایچ او گلوبل کمیشن سے ڈاکٹر ثانیہ کی شرکت، سینئر ڈائریکٹر ایجوکیشن گلوبل پریکٹس ورلڈ بینک ڈاکٹر سویدرا چندوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔