ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت میں تین عورتوں کا قتل

 دارالحکومت میں تین عورتوں کا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد کے نواحی علاقہ بھارہ کہو میں تین عورتوں پر فائرنگ کی گئی، دو عورتین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس بتا رہی ہے کہ ملزم نامعلوم ہیں۔

وفاقی دارالھکومت  اسلام آباد مین مری روڈ پر واقع نواحی آبادی  بارہ کہو کے علاقے محلہ راجگان میں ایک گھر مین دو خواتین قتل وہ گئیں، ایک فائرنگ سے زخمی ہے۔

 فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خواتین کے نام  اسمہ بی بی زوجہ عزیز عمر 30 سال،کوثر  بی بی عمر 35 سال اور صائمہ بی بی عمر 30 سال بتائے جا رہے ہین۔

قتل کی وجہ کسی کو نہیں معلوم، ملزموں کے متعلق کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کون ہیں۔

مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر  جاں بحق عورتوں کی لاشوں اور زخمی خاتون  کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
تین خواتین کے قتل کی خبر پھیلنے سے بھارہ کہو اور دارالھکومت کے مرکزی رہائشی سیکٹرز  میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

کچھ دیر پہلے۔۔۔

اسلام آباد کےایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا  نے بھارہ کہو کے محلہ راجگان جا کر دو خواتین کی قتل گاہ بن جانے والے مکان میں جا کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ ملزمان کو جلد جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔