ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھولنگر ؛ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

 پھولنگر ؛ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پھولنگر ہیڈبلوکی روڈ پر نجی ٹیکسٹائل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

پھولنگر ہیڈ بلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلز کے آپس میں  ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا پیش آیا، حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹرامہ سنٹرپھولنگر منتقل کردیا اور ڈیڈباڈیز کو بھی ضروری کارروائی کے لئے ٹرامہ سنٹر پھولنگر منتقل کردیا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 23سالہ حسنین 21سالہ وسیم 20سالہ عمر اور 22سالہ علی حسن شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 40سالہ نیاز اور 35سالہ خالد شامل ہیں۔