سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے سلطان گولڈن کی جانب سے ریورس کار ڈرائیونگ کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد دی، کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پوری قوم کو سلطان گولڈن پر فخر ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے ۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد دی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ سلطان گولڈن کی کامیابی پاکستانیوں کے حوصلے، مہارت اور لگن کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کارنامے سے عالمی سطح پہ پاکستان کا مثبت تشخص مزید مضبوط ہوا ہے۔
صدرِ مملکت نے سلطان گولڈن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔