ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر وردہ قتل کیس؛ قاتلہ ردا نے ستر تولے سونے سے کیا کھیل کھیلا، تفتیش میں حیران کن انکشاف

Rida's fake bank accounts, Warda Murder case, Abbout crime thriller , City42
کیپشن: ایبٹ آباد کی ڈاکٹر وردہ کو ستر تولے سونے کی وجہ سے قتل کرنے والی ملزمہ نے سونا مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعہ رہن رکھوا کر بھاری مالیت کے قرضے حاسل کر رکھے تھے۔ یہ انکشاف پولیس کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایبٹ آباد میں  ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی جی آئی ٹی سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو تو نکال دیا گیا ہے تاہم پولیس کی تفتیش کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔

 پولیس کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ  ملزمہ ردا نے  مختلف لوگوں کے ناموں سے بینکوں میں اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔ اب تک اس کے  16 بینک آکؤنٹ تفتیش میں سامنے ٓ چکے ہیں۔  

ملزمہ ردا  نے ان اکاؤنٹس کو بینکوں سے قرضے لینے کے لئے استعمال کیا۔ اس نے ان اکاؤنتس کے ذریعہ  70 تولہ سے زاہد زیورات  رہن رکھوائے اور دو کڑوڑ  روپےسے زیادہ مالیت کے قرضے لئے۔ 
 جن لوگوں کے نام پر سونا  رہن رکھوا کر قرضے لئے  ان  میں سے آٹھ  بینک اکاؤنٹ مردوں اور آٹھ  بینک اکاؤنٹ خواتین کے نام پر ہیں۔ ایک بینک اکاونٹ ملزمہ ک ردا کا اپنا ہے۔ ردا  نے خود سونے کے زیور رہن رکھوا کر  بارہ لاکھ روپے کے لگ بھگ قرضہ لیا۔