سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 275 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 94شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 181معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔