ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برادر اسلامی ملک  ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا اہتمام

برادر اسلامی ملک  ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہری پور میں برادر ملک ترکی کے تعاون سے زیرِ اہتمام 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ترک فلاحی تنظیم کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نوبیاہتا جوڑوں کا نکاح خود پڑھایا۔ اس موقع پر ہر دلہن کو ضروریاتِ زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا جبکہ 41 جوڑوں کو 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے برائیڈل گفٹس بھی دیے گئے، ساتھ ہی ہر جوڑے کو 200ڈالرسلامی بھی دی گئی۔  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ برادر ملک ترکی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے تمام نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

چیئرمین ندیم احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ 25 برسوں سے مستحق اور یتیم بچیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اب تک 456 بچیوں کی شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں وہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو والدین اپنے بچوں کی شادی پر مہیا کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے خاندانوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔