سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے سنیچرز، سٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق رائیونڈ شہری سے موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم شہری سے 2 موبائل و پرس چھین کر فرار ہوا تھا، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزم کو تاروں گل روڈ سے گرفتارکر لیا۔
ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 2 موبائل فون، پرس برآمد ہوا۔ ملزم یاسین ریکارڈ یافتہ ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کیلئے چوکی اڈا پلاٹ کے حوالے کردیا گیا ۔