ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی؛ محمد اورنگزیب

اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی؛ محمد اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔

  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب پیشرفت ہے، اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی،برآمدی صنعتوں میں بہتری سے زرمبادلہ میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔ 

 وزیرخزانہ نے کہا کہ  ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی،وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔ انہو ں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر پچھلے ہفتے اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبوں کی مشاورت آگ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔