ویب ڈیسک :حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنےوالے معروف سوشل میڈیا سٹارز ربیکا خان اور حسین ترین کوملنے والی سلامی کی رقم سامنے آگئی۔
معروف سوشل میڈیا سٹارز ربیکا خان اور حسین ترین اپنی روزمرہ وی لاگز اور ویڈیوز کی بدولت بے حد مقبول ہیں،ربیکا خان کے انسٹاگرام پر تقریباً 63 لاکھ فالوورز، یوٹیوب پر 30 لاکھ سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 13 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
دوسری طرف حسین ترین کے انسٹاگرام پر 19 لاکھ فالورزاور یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔
دونوں کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، شادی کی تقریب میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کے علاوہ مشہور سوشل میڈیا شخصیات اور اداکاروں نے بھی شرکت کی ۔
ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی میں شرکت کرنے والوں میں معروف اداکار دانش تیمور، اقراء کنول، عریب پرویز، معاذ صفدر، صبا معاذ، ڈاکٹر مدیحہ، شہیر، وریشہ، اذلان اور دیگر شامل تھے۔
حال ہی میں اپلوڈ کیے گئے ایک وی لاگ میں ربیکا خان اور حسین ترین نے شادی میں ملنے والی سلامیوں کے لفافے کھول کر رقم گنی،دونوں کے مطابق مجموعی طور پر انہیں نقد سلامی کی رقم تقریباً 5 لاکھ 18 ہزار روپے ملی۔
اقراء کنول اور عریب پرویز نے ایک ایک لاکھ روپے دیے، معاز صفدر نے 300 ڈالر (پاکستانی تقریباً 84 ہزار روپے) جبکہ دانش تیمور، شہیر، ڈاکٹر مدیحہ اور ایم جے احسن نے 25 ہزار سے زائد رقم بطور سلامی دی۔
یہ وی لاگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔