پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں کے سکواڈ مکمل، کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل؟ جانیے

پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں کے سکواڈ مکمل، کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل؟ جانیے
کیپشن: پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں کے سکواڈ مکمل، کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل؟ جانیے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پی ایس ایل 9 کیلئے تمام ٹیموں کے سکواڈ مکمل ہو گئے تمام ٹیموں میں مایہ ناز ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم سکواڈ مکمل کر لیا، اسلام آباد کی ٹیم میں شامل ملکی کھلاڑیوں میں شاداب خان، نسیم شاہ، عماد وسیم، اعظم خان،فہیم اشرف سلمان علی آغا، قاسم اکرم، شہاب خان، رومان رئیس، حنین شاہ، عبید شاہ، اور شمائیل حسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 پلیئرز ڈرافٹنگ، نئی تاریخ رقم ہو گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں میں جورڈن کوکس، ٹیمل ملز، الیکس ہیلز، کولن منرو، میتھیو فورس اور ٹام کرن شامل ہیں۔


لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف، صاحزادہ فرحان، عبداللہ شفیق، زمان خان، طاہر بیگ، محمد عمران جونیئر، احسن بھٹی، جہانداد خان، فرحان محمود اور کامران غلام شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ ملان، ریزا ہنڈریکس، ریسی ٹاپلی، عثمان خان اور کرس جورڈن شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، آصف علی، سیم ایوب، عامر جمال، محمد حارث، سلمان ارشاد، عارف یعقوب، عمیر آفریدی خرم شہزاد، محمد ذیشان، حسیب اللہ اور مہران ممتاز شامل ہیں۔

پشاور زلمی میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں میں نور احمد،رومین پاول، ٹام کوہلر کیڈمور، نوین الحق، ڈینئل موسلی اور لنگی نگیڈی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، ابرار احمد، سعود شکیل، سجاد علی جونیئر، عثمان قادر، عمیر بن یوسف، عادل ناز، خواجہ محمد نافے اور سہیل خان شامل ہیں۔

کوئٹہ کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں میں شرافائین ردرفورڈ، ریلی روسو، جیسن روئے، ونیندو حاسہ رنگا، ویل سمید اور عکیل حسین شامل ہیں۔

کراچی کنگز کے 18 رکنی سکواڈ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود محمد نواز، حسن علی، شعیب ملک، انور علی، میر حمزہ، محمد اخلاق، محمد عامر خان، عرافات منہاس، عرفان خان نیازی، سراج الدین اور ساد بیگ شامل ہیں۔

کراچی کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں میں کیرون پولارڈ، ڈینیل سیمز، ٹم سائفرٹ، جیمز وینس، تبریز شمسی اور جیمی اوورٹن شامل ہیں۔