ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور جان لے گیا۔

بتایا گیا ہے کہ عاقب زوہیب، حامد وغیرہ تین دوست جو کہ چک جھمرہ فیصل آباد کے رہائشی ٹک ٹاک بنا رہے تھے۔ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک لاہور سے 42ڈاؤن ایکسپریس جو کہ کراچی جارہی تھی اوپر آگئی جس کی زد میں آکر عاقب زوہیب موقع پرہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے ساتھی حامد اور ساتھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

عاقب زوہیب فیصل آباد کے قریب ایک فیکٹری میں ملازمت کر تا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس بھی جائے وقو عہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیاگیا۔

Ansa Awais

Content Writer