نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت جاری ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا

Khurram dastgir,Pmln,Nawaz sharif,City42
کیپشن: Khurram dastgir,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر  نے کہا ہے کہ  اس وقت ہمیں فاشسٹ جماعت کے فاشسٹ لیڈر کا سامنا ہے ،عمران خان پاکستان کے آئین کو توڑنا چاہتا ہے،ہم نے پہلے بھی آمریتوں کا سامنا کیا ہے ہم اسی طرح فاشسٹ اٹیک کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر  سامنا کریں گے ،بلیٹ بیکس میں اس جماعت کو شکست دینگے۔

آپ نے اربوں کی اشیاء توشہ خانہ سے لیں اور صرف ڈیڑھ کروڑ جمع کروایا تو جواب تو دینا پڑے گا ،مالم جبہ پشاور بی آر ٹی کا جواب دینا ہے،این آر او کا الزام لگانے والا کے پی کے کی اسمبلی سے قانون سازی کرکے این آر او حاصل کیا،سوال ایسے بند نہیں ہونگے ۔عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے کیونکہ  انکے پاس کوئی سوچ نہیں۔  خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت جاری ہے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔