(قیصر کھوکھر) محکمہ قانون کا گرین سگنل ملنے کے بعد کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے رینٹ پر جہاز لینے کی منظوری دے دی۔
محکمہ قانون نے وزیراعلی کیلئے طیارے کی خریداری میں تاخیر کے باعث وقتی طور پر رینٹ پر جہاز لینے کے اجازت دیدی ہے، محکمہ خزانہ نے رینٹ پر جہاز لینے کی سمری پر اعتراض لگا دیا تھا۔ پنجاب کابینہ نے محکمہ خزانہ کے اعتراض کو دور کرتے ہوئے رینٹ پر جہاز لینے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہی کسی کمپنی سے جہاز کرائے پر لینے کیلئے جلد کوٹیشنز طلب کی جائیں گی، جس کے بعد مناسب کرایہ لینے والی کمپنی سے طیارے لے لیا جائے گا۔