ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ میں 18 سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم کا کیاانجام ہوا؟

Rapist arrested in lahore
کیپشن: rape with girl
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا،ملزم ہارون قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

ہربنس پورہ پولیس نےکارروائی کرتے 18 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم ہارون کو گرفتار کرلیا، ملزم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا، قتل کی دھمکیاں بھی رہا،متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب سیشن کورٹ زمین کا ٹکڑا نام نہ کرنے پر خاتون کو اغواء کرکے چار افراد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے پر کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر گرفتاری وارنٹ جاری کر تے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی. ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چھٹہ نے شوہر متاثرہ خاتون باغ علی کی درخواست پر سماعت کی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھاکہ ملزمان نے زبردستی زمین اپنے نام کرانے کے لئے اہلیہ کوگھر سے اغوا کیا اور  زبردستی کاغذات اپنے نام کرانے کی کوشش کی۔دستخط نہ کرنے پر خاتون کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا۔خاتون کو چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا.

ہنجروال پولیس نے ملزمان سے چار روز بعد خاتون کو بازیاب کروایا۔ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی ضمانت خارج کرے اور ان کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کرے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer