ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوئے، وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہی ہوں گے، مریم نواز چونکہ اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عام طور پر یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ، شہباز شریف چونکہ مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ جو کردار اسٹیبلشمنٹ کا آئین میں ہے ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں جو اپنا حلف توڑے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔