جون 2022 تک شرح سود 12.75 ہونے کا امکان، بلوم برگ

bloomberg logo
کیپشن: bloomberg
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : ، بلوم برگ  کا کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی کیلئے شرح سود میں اضافے کا امکان، جون 2022 تک شرح سود 12.75 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

 معروف مالی ویب سائٹ بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے  کہ پاکستان میں سال 2022 میں مہنگائی کی شرح ساڑے 10 فیصد سے زائد رہنے کا خدشہ ہے ، جس کے باعث شرح سود میں ڈیڑھ فیصد تک اضافے کا امکان  ہے بلوم برگ کے تجزئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آئے گی ۔ یادرہے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کل اپنی مانیٹری پالیسی کا اعلان  کرے گا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا ۔